اشتہار

طلبا کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت تعلیم نے مملکت میں خصوصی طلبا کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اس سال جنرل ایجوکیشن کے تمام تعلیمی مراحل میں خصوصی طالب عملوں کیلئے ‘اشاروں کی زبان’ اسکول نصاب میں شامل ہوگی۔

وزارت نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال سے اس منصوبہ پر عمل درآمد ہوگا، خصوصی طلبا کی ضروریات کے تحت نئے تعلیمی پروگرام اور اسکیمیں جاری کی ہیں۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر مھا السلیمان نے کہا کہ وزارت تعلیم نے خصوصی تربیت کی نئی تعلیمی اسکیمیں تیار کی ہیں، اشاروں کی زبان کے علاوہ انگریزی، ڈیجیٹل مہارت، سماجی مطالعہ، جسمانی تربیت اور سیلف ڈیفینس جیسے نئے مضامین شامل کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب: طلبا کے لیے اہم خبر

انہوں نے بتایا کہ خاندانی تربیت کے کورس میں اشاراتی زبان شامل کی گئی ہے، یہ پرائمری، مڈل، ثانوی تعلیم کے ہر مرحلے میں شامل ہے، پیشہ ورانہ تربیت اور غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ خصوصی تربیت اور اس کے پروگراموں میں تبدیلی سے سیکھنے کے مواقع زیادہ پیدا ہوں گے اور اس سے معذور طلبا کو فائدہ ہوگا، آئندہ تعلیمی سال ہر لحاظ سے مختلف ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں