اشتہار

سعودی عرب: مسافروں کے لیے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے ایئرپورٹس کی ٹیکسیوں میں مسافروں کے لیے اب مفت انٹرنیٹ میسر ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان صالح الزوید کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے ایئرپورٹ ٹیکسیوں کے لیے نئی شرائط اور پابندیاں عائد کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے اہم شرط ایئرپورٹ کی ٹیکسیوں میں میٹر نصب کیا جانا ہے اور کرائے کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے ہوگی، ٹیکسی میں الیکٹرانک اسکرین نصب کرنا بھی لازمی ہے۔

- Advertisement -

صالح الزوید کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ ٹیکسیوں میں سواریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

پاکستانی مسافروں کے لیے اچھی خبر

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ٹیکسیوں کا کرایہ مقرر ہے، اس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جاسکتا، اگر ڈرائیور میٹر شروع نہ کرے تو ایسی صورت میں سواری کرایہ دیے بغیر اتر سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر ٹیکسیوں سے متعلق کئی خلاف ورزیاں بھی رپورٹ کی گئی ہیں جن میں خراب حالت میں ٹیکسیاں، بعض ٹیکسیوں کی غیر قانونی پوزیشن اور میٹر نہ لگانے جیسی غلطیاں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں