اشتہار

طالبان کا صدارتی محل پر قبضہ، کیا اہم اعلان ہونے جا رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

طالبان نے کابل میں افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور جلد ہی اسلامی امارات کا ‏اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق طالبان ملٹری کمیشن کے رہنما صدارتی محل میں موجود ہیں افغان صدارتی ‏محل کاکنٹرول سنبھال لیا ہے اور طالبان ملٹری کمیشن کےرہنما اسلامی امارت کااعلان کریں گے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ کابل میں کوئی عبوری حکومت قائم نہیں ہوگی بلکہ فوری اورمکمل طور پر ‏انتقال اقتدارچاہتےہیں۔

- Advertisement -

کابل میں کوآرڈینیشن کونسل قائم کر دی گئی ہے۔ کوآرڈینیشن کونسل میں حامد کرزئی،عبداللہ ‏عبداللہ اورگلبدین حکمتیار شامل ہیں۔

رابطہ کونسل اشرف غنی اور حکومتی آفیشلز کےکابل چھوڑنے پر قائم کی گئی ہے جس کا مقصد ‏پرامن انتقال اقتدار کویقینی بنانا ہے۔

اس حوالے سے سابق افغان صدر حامد کرزئی نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں تصدیق کر دی ہے۔

طالبان نے افغان حکام اور فوجیوں کیلئےعام معافی کا اعلان بھی کیا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے ‏‏کہ کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائےگی۔

طالبان نے واضح کیا ہے کہ کابل میں اسپتالوں، ایمرجنسی سروسز کو نہیں روکا جائےگا۔

دوسری جانب صدر اشرف غنی کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کے بعد کابل میں افراتفری ‏‏پھیل گئی ہے لوگ بینکوں سے پیسے نکلوانے کے لیے باہر نکل آئے ہیں اور سڑکوں پر شدید ٹریفک ‏‏جام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں