اشتہار

قسمت کی دیوی نے ایک ماہ میں شہری کو کروڑ پتی بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہری نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث پے در پے کروڑوں روپے کی دو لاٹریاں جیت لیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے رہائشی شخص نے ساڑھے تیس لاکھ ڈالرز سے زائد کی لاٹری جیتی ہے۔

شہری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں نے 16 جولائی کو پہلی لاٹری خریدی تھی جس سے میں نے 40 ہزار ڈالرز کی رقم جیتی۔

- Advertisement -

امریکی شخص کا کہنا تھا کہ چالیس ہزار جیتنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میری قسمت بہت اچھی ہے اور میں نے اسی روز 30 لاکھ ڈالرز انعام کی لاٹری خرید لی۔

شہری نے میڈیا کو بتایا کہ جب لاٹری نکلی تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا کیوں کہ میں نے تیس لاکھ ( 49 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) ڈالرز کا جیک پوٹ جیتا تھا، مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ قسمت مجھ پر اتنی مہربان ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی، یہ امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں