اشتہار

اداکارہ حرا مانی کو اہم اعزاز سے نواز دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی میڈیا انڈسٹری کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے انہیں ویمن میڈیا ایوارڈ سے نوازا ہے۔

اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقد ایک تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ویمن میڈیا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں۔

حرا مانی نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت شکریہ سرور صاحب آپ کے اس خوبصورت اخلاق کا، میرے کام کو سراہنے کا، اس ایوارڈ کا شکریہ۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیوے پاکستان، شکریہ پاکستان۔‘

حرا مانی کو ایوارڈ ملنے پر شوبز انڈسٹری کے ساتھیوں، معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ حرا مانی اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے بہت مقبول ہیں اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراما سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ اور ‘دو بول’ میں ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں