اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‏’طالبان کرکٹ سے محبت کرتے ہیں‘ پاکستان سے سیریز کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او حامد شنواری نے کہا ہے کہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ اور اس ‏کھیل سے محبت کرتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حامد شنواری کا کہنا ہے کہ ملک کی بدلتی صورتحال میں ‏افغان کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ محفوظ ہیں۔ ‏

انہوں نے کہا کہ طالبان شروع سے ہی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں وہ اس کھیل کے حامی ہیں اور ‏ہماری سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرتے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کےخلاف ون ڈےسیریزشیڈول کےمطابق ہو ‏گی سیریز کی تیاریوں کے لیے لگایا گیا پریکٹس کیمپ دو دن کے تعطل کے بعد کل سے دوبارہ ‏شروع ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات نارمل ہو رہے ہیں اور معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں ہم بھی کل سے ‏دفاتر کھول کر امور انجام دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں