جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کینیڈا میں قبل ازوقت انتخابات کرانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بیس ستمبر کو وفاقی پارلیمانی انتخابات کرائے جائینگے، انہوں نے یہ اعلان کینیڈین گورنر جنرل میری سیمون سے ہونے والی اہم ترین ملاقات کے بعد کیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس ٹروڈو نے کینیڈین گورنر جنرل میری سیمون سے ہونے والی ملاقات میں قوانین کے تقاضے کے مطابق پارلیمان کو کالعدم قرار دینے اور انتخابی مہم شروع کیے جانے کی ہدایت کی۔

کینیڈین گورنر جنرل سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ٹروڈو نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گورنر جنرل نے قبل ازوقت انتخابات کی درخواست کو قبول کرلیا ہے، اسی کے ساتھ ہی کینیڈا میں چوالیسویں فیڈرل انتخابات کے لیے چھتیس روز تک جاری رہنے والی انتخابی مہم شروع ہوگئی ہے۔

ملک میں بیس ستمبر کو منعقد ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں 27.3 ملین رائے دہندگان تین سو اڑتیس پارلیمانی اراکین کا انتخاب کریں گے۔

رائے شماری سے پتہ چلتا ہے کہ لبرلز مسلسل تیسرا الیکشن جیتیں گے لیکن تین سو نشستوں والے ہاؤس آف کامنز میں دوبارہ اکثریت حاصل نہیں کرسکیں گے، ٹروڈو کے پاس فی الحال صرف اقلیتوں کی نشستیں ہیں ، جس کی وجہ سے وہ حکومت کرنے کے لیے دوسری جماعتوں پر انحصار کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں