پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں داخلے کیلئے شرط ، ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے، 7 ایئرپورٹس سے ابتک65 پروازوں میں 12 ہزار سے زائد مسافر یواےای روانہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے ریپڈ پی سی آر کی لازمی شرط کے معاملے پر ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے.

ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ 7ایئرپورٹس سے ابتک65پروازوں میں12ہزار 2سےزائدمسافر یواےای گئے، مسافراسلام آباد،کراچی،لاہور،سیالکوٹ،ملتان،فیصل آباد،پشاورسےروانہ ہوئے جبکہ سیالکوٹ ایئر پورٹ سے15پروازوں میں2801 مسافر یواےای گئے، اس دوران مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ایئرپورٹس پر ہی کئے گئے ہیں۔

گذشتہ روز : متحدہ عرب امارات اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، نیا ہدایت نامہ پاکستان، بھارت، نیپال، نائیجیریا، سری لنکا کے شہریوں کے لیے جاری کیا گیا۔

نئے ہدایت نامے میں ٹیسٹ کی ٹائمنگ 4 سے بڑھا کر 6 گھنٹے کردی گئی تھی اور کہا گیا کہ تمام ایئر لائنز نئی ہدایت پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی، مسافروں کو یو اے ای آمد سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، 17 اگست سے یو اے ای آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں