تازہ ترین

سعودی حکومت کا اہم اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے معمر شہریوں کو گھروں میں ہی کورونا ویکسین کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں ضعیف لوگوں کو کورونا ویکسین ان کے گھروں پر لگائی جائے گی۔

وزارت صحت نے کہا ہے 70 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ان کے گھروں میں جاکر ویکسین لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ معمر افراد کو ویکسین سینٹر جانے کی زحمت سے بچ سکیں۔

سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا کے منفی اثرات سے تحفظ فراہم کرنے کی خاطر کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بزرگ افراد کو گھروں پر کورونا ویکسین کی سہولت تربیت یافتہ طبی عملہ فراہم کرے گا، اس موقع پر تمام حفاظتی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جائےگا۔

بزرگ اپنی ویکسینیشن کی تاریخیں آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -