اشتہار

بینائی کا امتحان: کیا تصویر میں چھپی تتلی تلاش کرسکتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔

آج بھی ہم اپنے قارئین کےلیے ایک تصویر کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جو کیموفلاج پر مشتمل پہیلی ہے۔

کیمو فلاج ایسی ٹیکنیک ہے جسے جاندار خود کو چھپانے کےلیے استعمال کرتے ہیں تاکہ خود کو شکاریوں سے بچا سکیں یا چھپ کر شکار کرسکیں۔

- Advertisement -

کیموفلاج کا ایک ایسا ہی منظر ہم اپنے قارئین کے سامنے پیش کررہے ہیں جس میں ٹوٹے ہوئے خزاں زدہ پتوں کا ڈھیر نظر آرہا ہے اور ان پتوں میں ایک تتلی بھی چھپی ہوئی ہے۔

قارئین کو ان پتوں میں چھپی ہوئی تتلی کو تلاش کرنا ہے کیا 30 سیکنڈ میں ایسی مشکل پہیلی کا جواب دینا ممکن ہے کیوں کہ اس تتلی کو ڈھونڈنا آسان نہیں۔

ویسے یہ جان لیں کہ یہ تصویر فوٹو شاپ کا کمال ہے جس میں کمال مہارت سے تتلی کو ان پتوں کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

تو کیا آپ اس تصویر میں چھپی تتلی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

یقیناً ہمارے قارئین تصویر میں پوشیدہ تتلی کو تلاش کرنے میں ناکام رہے ہوں گے، آئیے ہم بتاتے ہیں کہ تصویر میں تتلی کہاں روپوش ہے۔

جواب دیکھیں

تصویر کے بائیں جانب اوپر کی طرف نظر دوڑائیے اور غور سے مشاہدہ کیجئیے تو تتلی نظر آجائے گی۔

تو کیا آپ اس تصویر میں تتلی ڈھونڈنے میں کامیاب رہے تھے؟ نیچے کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں