بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دانش تیمور اور عائزہ خان کی ویڈیو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے شادی کی 7ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ عائزہ خان نے شادی کی سالگرہ پر انسٹاگرام پر شوہر دانش تیمور کے ہمراہ کیک کاٹنے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ سات سال کیسے گزر گئے، دعا کرتی ہوں کہ ہم ساری زندگی ایسی ہی خوشگوار زندگی گزاریں۔‘

دانش تیمور نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے شمار محبتوں میں اکٹھے ہوئے 7 برس مکمل ہوگئے۔‘

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 اور بیٹے کی پیدائش 2017 میں ہوئی۔

یاد رہے کہ عائزہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں