جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

راولا کوٹ ہاکس کے پی ایل کی پہلی چیمپئن بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: راولا کوٹ ہاکس مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر کے پی ایل کی پہلی چیمپئن بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے فائنل میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے شکست دے کر کے پی ایل کی پہلی چیمپئن ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم 170 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناسکی، ذیشان اشرف کی 46 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

- Advertisement -

کپتان محمد حفیظ نے 29 رنز بنائے، صہیب مقصود 15 رنز بنا کر شاہد آفریدی کا نشانہ بنے، سہیل اختر 2 رنز بنا کر چلتے بنے، سہیل تنویر نے 21 رنز بنائے، انور علی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد وسیم جونیئر 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، انضمام کو 12 رنز پر شاہد آفریدی نے بولڈ کیا، اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

راولا کوٹ ہاکس کے آصف آفریدی اور حسین طلعت نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہد آفریدی دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

اس سے قبل راولا کوٹ ہاکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور مظفرآباد ٹائیگرز کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔

راولا کوٹ کی ابتدائی دو وکٹیں 53 رنز پر گریں جب اوپنر بسم اللہ خان 30 اور عمر امین 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

حسین طلعت 5 رنز بنا کر محمد حفیظ کا نشانہ بنے، دانش عزیز 4 رنز بناسکے، کاشف علی نے 28 گیندوں پر 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد عمران 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مظفر آباد ٹائیگر کے کپتان محمد حفیظ اور اسامہ میر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ارشد اقبال ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں