منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

گریٹراقبال پارک واقعہ: اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گریٹراقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنےکے انسانیت سوز واقعہ پر پولیس حرکت میں آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعے کی جانچ پڑتال کے لئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نےاسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورکریں گے۔

ڈی آئی جی شارق جمال کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم چار سب ٹیموں پر مشتمل ہوگی، سب ٹیموں میں انویسٹی گیشن، فرانزک ایویڈینس اینڈڈیجیٹل میڈیا ٹیم ہوگی، ٹیموں میں انٹیلی جنس کولیکشن ٹیم،ریڈنگ اینڈاریسٹ ٹیم شامل ہوگی۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی شارق جمال نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہےکہ واقعےمیں ملوث کرداروں کوبےنقاب کریں، ملوث اشخاص کی شناخت کرنے میں پولیس کی مدد کریں، واقعےسےمتعلق معلومات واٹس ایپ نمبر03099911911 پرشیئر کریں،معلومات شیئرکرنیوالےکانام مکمل صیغہ رازمیں رکھاجائےگا اور ملزمان کوجلدگرفتارکرکےکٹہرےمیں لایاجائےگا۔

یاد رہے لاہور گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست کے روز ویڈیو بنانے آنے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کو ہجوم نے ہراساں کیا تھا، واقعے میں ملوث 400 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ، جس میں متاثرہ خاتون نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا، موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں