جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ترقی ہوئی ہے، بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں دسویں سے آٹھویں نمبر پر آگئے۔

بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلش کپتان جوئے روٹ دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کیوی کپتان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین چوتھے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹاپ ٹین بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں، بھارتی بولر روی چندر ایشون دوسرے، کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی تیسرے، آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ چوتھے، کیوی بولر نیل ویگنر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں