اشتہار

سعودی عرب : کون سے شہری پبلک ٹراسپورٹ سے سفر نہیں کرسکتے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ اور مسافروں کے لیے شرائط و ضوابط کا مسودہ تیار کیا ہے جس کے مطابق مسافروں کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی کڑی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو معذوروں کو رعایتی ٹکٹ کی فراہمی اور اسپیشل سروس کے لیے ان سے اضافی رقم وصول نہ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مسودے میں ٹرانسپورٹرز پر یہ بھی پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ معذوروں اور چلنے پھرنے میں کمزوری محسوس کرنے والوں کو خصوصی سہولتیں فراہم کریں۔ ٹرانسپورٹر کو اسپیشل سروس فراہمکرنے سے انکار کا حق نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے وسائل سے سفر کرتے وقت چھوٹے پالتو جانور مشروط طریقے سے پبلک ٹرانسپورٹ وسائل میں ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ دیگر سواریاں اس سے متاثر نہ ہوں یا سواریوں کے آنے جانے میں رکاوٹ نہ بنیں۔

ممکن ہو تو پالتو جانوروں کے لیے اسپیشل جگہ متعین کی جائے، ایسے مسافر جو سواریوں کی لائن عبور کرکے یا پبلک ٹرانسپورٹ کے اسٹیشنوں پر نصب رکاوٹیں نظر انداز کرکے سوار ہونے کی کوشش کریں انہیں سوار ہونے سے روک دیا جائے۔

غیرمناسب یا خراب ملبوسات پہنے ہوئے مسافروں کو سوار ہونے سے روک دیا جائے۔ ایسے مسافروں کو بھی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جن سے بدبو آرہی ہو۔

کسی بھی مسافر کو ٹرانسپورٹ کے وسائل یا اسٹیشنوں پر تھوکنے یا کچرا پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسافروں کو اپنے ہمراہ سفر کرنے والے دیگر افراد کی فوٹو گرافی یا وڈیو گرافی کی اجازت نہیں ہوگی۔اگر مسافر سے اجازت لے کر اس کا فوٹو یا وڈیو بنانا چاہے تو اس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں