جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ابوظبی کا گولڈن ویزا کیسے ملے گا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی میں حکومت نے ڈاکٹرز کیلئے ایک وی آئی پی پیکج جاری کیا ہے جس کے تحت انہیں گولڈن ویزے کے حصول میں آسانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں حکومت ابوظبی کے محکمہ صحت ، ڈی او ایچ اور ابوظہبی ریزیدنٹس آفس ، اے ڈی آر او نے ڈاکٹرز کو بااختیار بنانے میں مدد کیلئے نئے پیکجز کا اجراء کردیا جس سے انہیں ابوظہبی میں گولڈن ویزا کے لئے زیادہ سہولت و آسانی کے ساتھ درخواست دینے کا موقع میسر آئے گا۔

اس نئے طریقہ کار کے تحت محکمہ صحت کے نامزد ڈاکٹرز کو یاس تسھیل مرکز برائے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے ذریعے گولڈن ویزا حاصل کرنے میں وی آئی پی پیکج کی پیشکش ہوگی۔

- Advertisement -

یہ مرکز گولڈن ویزا پراسیسنگ کیلئے خصوصی طور پر نامزد ہے، اس وی آئی پی پیکج کیلئے 4 ہزار درہم فیس رکھی گئی ہے جس میں اضافی سہولیات جیسا کہ امارات آئی ڈی ، پاسپورٹ پک اپ اینڈ ڈراپ آف اور زیر کفیل افراد کیلئے ویزا ہولڈ سروسز بھی شامل ہیں۔

اس فیس میں درخواست ، اسٹیٹس کی تبدیلی ، ویزا اسٹیمپنگ اور تسھیل پروسیسنگ کے اخراجات بھی شامل کیئے گئے ہیں، مزید دو غیر وی آئی پی پیکجز بھی دستیاب ہیں۔

پہلے میں فیس 3470 درہم جو وائر ٹرانسفر کے ذریعے کی جاسکتی ہے اور دوسرے کی فیس 3547 درہم ہے جسے آن لائن پیمنٹ سے انجام دیا جاسکتا ہے، ان تمام پیکجز کی فیسز میں جو اخراجات شامل نہیں ان میں موجودہ ویزا کی منسوخی اور طبی جائزہ فیس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہر گھرانے کے رکن کی گولڈں ویزا درخواست پر ایسی ہی الگ الگ فیس لاگو ہوگی، غیر وی آئی پی پیکج کیلئے درخواست کو شہریت و شناخت کی قومی اتھارٹی کے زریعے ica.gov.ae پر بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

محکمہ صحت میں ای ڈی برائے ہیلتھ کیئر ورک فورس ڈاکٹر راشد السویدی کا کہنا ہے کہ امارت میں ڈاکٹرز کی مزید بھلائی اور سہولت کی خاطر اور انہیں مزید بااختیار بنانے کیلئے ابوظہبی ریزڈنٹس آفس کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹرز کیلئے ان نئے پیکجز کا اجراء مشترکا عزم کا اظہار ہے تاکہ بہترین عالمی معیار کے مطابق معاشرے اور سماج کی خدمت کو یقینی بنایا جاسکے، مزید ڈاکٹرز کو ابوظبی میں راغب کرکے امارت میں صحت شعبے کو مزید جدید و بہترین بنایا جارہا ہے۔

اے ڈی ڈی ای ڈی میں ایگزیکٹو افیئرز آفس کے ای ڈی سامح القبیسی کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کا مقصد ابوظہبی کو رہنے ، کام کرنے اور بڑھنے کیلئے دنیا کا بہترین مقام بنانا ہے۔

ابوظبی محکمہ صحت کے ساتھ اس پروگرام میں یہ پیشرفت قابل مسرت و ستائش ہے جوکہ ڈاکٹرز کو ابوظہبی میں اپنا کیئریر کامیاب ترین بنانے میں معاون ہوگا۔

گولڈن ویزا کا اجراء ابوظبی کو دنیا بھر سے مہارت ، قابلیت اور سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کی خاطر دستیاب کیا گیا ہے اور اس کے کامیاب درخواست گزارو کو دس برس تک کا ویزا فراہم کیا جاتا ہے۔

اس ویزا کے حامل افراد بغیر مقامی سپانسر کے یہاں پڑھ سکتے ہیں ، کام کرسکتے اور رہ سکتے ہیں۔اس ویزا کے اجراء سے ابوظہبی کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی امکانات کو بھی فروغ ملا ہے۔

تمام گولڈن ویزا کے درخواست گزاروں کو یاس تسھیل مرکز میں درخواست فارم کے ساتھ ادائیگی کا ثبوت [email protected] پر دینا ہوتا ہے جس سے انہیں مرکز میں آنے کی ضرورت پیش نہیں آتی ۔ اسکی فیس کو یاس تسھل کی ویب سائیٹ پر آن لائن بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔

درخواست وصولی کے ساتھ مرکز کی جانب سے محکمہ صحت کے ساتھ رابطہ کیا جاتا ہے اور تمام درکار معلومات اکھٹی کرکے انکا جائزہ لیا جاتا ہے۔

نئے معاہدہ کے تحت اب ڈاکٹرز کو محکمہ صحت سے رابطہ کرکے ایسے دستاویز لینے کی ضرورت نہیں ہے، درخواست پر پروسیسنگ کا عمل تقریبا دو ہفتوں میں انجام دے دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں