لودھراں : نہ آسمان گرا نہ زمین پھٹی، پنجاب میں کمسن بچی کے ساتھ ذیادتی کا اور المناک واقعہ پیش آیا ہے، چار سالہ بچی کھیتوں سے بے ہوشی کی حالت میں ملی۔
لودھراں کے نواحی علاقے میں دو سفاک ملزمان نے 4 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کرڈالی، دونوں ملزمان بچی کو بے ہوشی کی حالت میں فصلوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ سے بچی کو بے ہوشی کی حالت ریسکیو کیا گیا اور فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی سے ذیادتی کرنے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ لودھراں پولیس کے مطابق ملزمان کی عمریں بھی13 اور12 سال ہیں۔
،ڈی پی او کی لودھراں نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ دوسرے ملزم کو بھی فوری گرفتار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔