اشتہار

پراسرار واقعہ: مصالحے میں لپٹی مردہ مچھلی اچانک اچھلنے لگی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جو صارفین کو بیک وقت حیرانی و خوف میں مبتلا کردیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں اوون میں رکھی ایک مصالحہ لگی ہوئی مچھلی کو اچھلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مچھلی کی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو بیک وقت حیران بھی کیا اور کچھ صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر خوفزدہ بھی ہوئے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو کئی برس پرانی ہے جو پہلے یوٹیوب پر شیئر کی گئی جسے 34 لاکھ افراد نے دیکھا تھا مگر اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر شیئر ہونے کے بعد دوبارہ سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو بنانے والے شخص نے مچھلی کو ہلتا دیکھ کر اوون کھولا اور جس کے بعد مچھلی نے اور زیادہ اچھلنا شروع کردیا جسے دیکھ کر ویڈیو بنانے والا شخص شدید خوفزدہ ہوا اور اوون بند کرکے دور بھاگ گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے 35 سیکنڈ کی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مذکورہ ویڈیو میں کسی فلم کا سین معلوم ہوتا ہے کیونکہ حقیقت میں اسے تسلیم کرنا خاصہ مشکل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں