جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شلپا شیٹھی کی اسکرین پر واپسی، پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد پہلی بار ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی جس میں وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے بھارتی ٹی وی کے ایک ڈانس پروگرام میں بطور جج شرکت کی، پروگرام میں آنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے زارو قطار رو پڑیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شلپا شیٹھی نے کہا کہ ’اس معاشرے میں شوہر کے بعد عورت کو اپنے حق کے لیے گھر سے نکلنا پڑتا ہے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ ’عورت کو اپنے بچوں کے تحفظ اپنے تشخص اور دیگر ضروریات کے لیے معاشرے کی سنگین تلخیوں سے بھی لڑنا پڑتا ہے۔‘

مزید پڑھیں: شوہر کی گرفتاری، شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی

یاد رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ دنوں فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ممبئی کی عدالت نے فحش فلموں کے کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں