اشتہار

سابق افغان آرمی چیف کے تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ شیر محمد کریمی نے افغان فورسز سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کردئیے۔

ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ شیر محمد کریمی نے انکشاف کیا کہ افغان فوج کو لڑنے کے احکامات ہی نہیں دئیے گئے تھے، کرپشن اور سیاسی مداخلت نے افغان فوج کو برباد کیا۔

سابق افغان آرمی چیف نے بتایا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ فوج لڑنا نہیں چاہتی تھی بلکہ انہیں لڑنے کا حکم ہی نہیں دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

جنرل ریٹائرڈ کریمی نے کہا کہ افغان سیاست دان تمام عسکری معاملات میں ملوث ہیں، فوج میں تقرریاں بھی سیاست دانوں کی مرضی سے ہوتی تھیں۔

واضح رہے کہ طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے سے قبل افغان آرمی چیف آف اسٹاف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

سابق افغان صدر اشرف غنی نے جنرل ہیبت اللّٰہ علی زئی کو افغان فوج کا نیا چیف مقرر کردیا تھا۔

افغانستان میں تشدد کی نئی لہر کے باعث 21 جون کو ہی افغان صدر نے جنرل ولی محمد احمد زئی کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف تعینات کیا تھا۔

برطرف ہونے والے افغان آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں