پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

عائشہ اکرم کی جان کو خطرہ ، گھر کے باہر پولیس تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کو دھمکیاں ملنےکے بعد ان کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی اور کہا عائشہ کی فیملی کی مرضی کے بغیر کسی کو ملنے کی اجازت نہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ، عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ دھمکیاں ملنےکےبعد والدہ بیمارہوگئی ہیں۔

عائشہ اکرم کے گھر کے باہر شاہدرہ انچارج انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 8اہلکارتعینات ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کی فیملی کی مرضی کےبغیرکسی کوملنےکی اجازت نہ دی جائے۔

گذشتہ روز آئی جی پنجاب کی بنائی گئی پولیس ٹیم نے متاثرہ لڑکی سےملاقات کرکے بیان قلمبند کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم کودئیےگئےبیان میں لڑکی نےپولیس کی شکایت نہیں کی، لڑکی نےصرف اپنےساتھ واقعےکی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹیم نےگرفتارملزمان سےبھی پوچھ گچھ کی، ٹیم پیرکواپنی رپورٹ آئی جی پنجاب انعام غنی کوپیش کرے گی ، ٹیم نےغفلت کےذمہ دارپولیس افسران کاتعین کرنا ہے۔

یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں