تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

افغانستان کی صورتحال، شیرخوار بچی کی ویڈیو نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

کابل ایئرپورٹ کے اندر جانے کی امید میں افغان والدین کی بچوں کو خاردار تاروں سے گزارنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، چار ماہ کی بچی ہادیہ بھی فوجیوں کے ہاتھ لگی۔

کابل ایئرپورٹ پر قائم بارہ فٹ لمبی دیوار کے گرد جمع افغان شہری بچوں کو فوجیوں کے حوالے کرتے رہے کہ کسی طرح یہ بچے تباہی و بربادی سے دورجاسکیں۔

چار ماہ کی ہادیہ بھی ان ہی بچوں میں شامل تھی، جو افراتفری کےدوران ماں سے الگ ہوئی اور ترک فوجیوں کے ہاتھ لگی، سرخ اسکارف پہنے ہادیہ کو ترک فوجی بہلاتے رہے، پیار کیا خیال رکھا اور یہ تمام مناظر پوری دنیا نے دیکھے۔

اہلکار ناصرف گمشدہ ہادیہ کے والدین کی تلاش میں کامیاب رہے بلکہ انہوں نے بچی کا خیال رکھا اور اسے کھانا بھی کھلایا۔

ترک فوجیوں نے ننھی بچی ہادیہ رحمانی کو باحفاظت والدین تک پہنچایا جس کی تصویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

دوسری جانب ترک فوج کے اہلکار رضاکارانہ طور پر کابل ائیر پورٹ پر منتظر افراد میں پانی اور کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہے ہیں۔

کابل ائیر پورٹ پر افراتفری میں کمی آئی تو فوجیوں نے والدین کو تلاش کرکے ہادیہ کو باپ کے حوالے کردیا اور اب والدین اور بچی دونوں محفوظ زون میں منتقل کئے جاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -