اشتہار

’میری ساتھیوں کو بچالو‘ افغان خواتین ٹیم کی کپتان کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں مقیم افغان خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان شبنم موہاریز نے افغانستان میں موجود ساتھی کھلاڑیوں کو بچانے کی اپیل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا میں مقیم افغان خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان شبنم موہاریز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’افغانستان میں موجود ساتھی کھلاڑی سے خیریت پوچھی تو جواب ملا میں ٹھیک نہیں ہوں، وہ جلد میرے پاس آئیں گے، کیا آپ مدد کرسکتی ہیں؟‘

- Advertisement -

شبنم نے فٹبال کی عالمی تنظیم سے مطالبہ کیا کہ فیفا مداخلت کرکے میری ساتھیوں کو بچائے، وہ سب میری بہنیں ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ایئرپورٹ سے امریکی طیارے پر لٹک کر روانہ ہونے کی کوشش میں 19 سالہ فٹبالر زکی انوری بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

افغانستان بالخصوص کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد جہاز کے ذریعے متعدد افراد نے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی تھی۔

اس کوشش کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز منظر عام پر آئیں جن میں لوگوں نے امریکی ایئرفورس کے سی 17 طیارے میں زبردستی سوار ہونے کی کوشش کرتے دیکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں