اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ پر ترکی جانے والے خصوصی پرواز میں مشتبہ شخص داخل ہوگیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر ایکشن لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے ایمیگریشن کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ایک شخص اچانک جہاز میں پہنچ گیا، خصوصی پرواز اسلام آباد سے ترکی کے شہر ترابزجارہی تھی طیارے میں غیر ملکی سیکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے، غیر ملکی سیکیورٹی اہلکاروں کی نشاندہی پر جہاز میں سوار مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے ترکی کے شہر ترابز جانے والی پرواز ایف ایچ وائے 965میں مشتبہ شخص گھس گیا تھا، نیدرلینڈ کے سیکیورٹی عملے نے مسافروں کی لسٹ چیک کی تو اس میں173مسافروں کے بجائے ایک مشتبہ شخص زیادہ بیٹھا ہوا تھا، بعد ازاں فوری طور پر کپتان کو رپورٹ کرکے اے ایس ایف طلب کی گئی۔
اس حوالے سے ذایع نے مزید کہا کہ اے ایس ایف نے نعمت اللہ نامی مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، تفتیش کے دوران نعمت اللہ نے بتایا کہ وہ ایئرپورٹ پرصفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے۔
نعمت اللہ سول ایوی ایشن کے جینوٹوریل میں ڈیلی ویجس پر کام کرتا تھا، اے ایس ایف نے تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے نعمت اللہ کو پولیس کے حوالے کردیا۔