ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

گالف میچ کے دوران پیش آئے دلچسپ واقعے کی سوشل میڈیا پر دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کے دوران کچھ ایسے انوکھے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، جو نہ صرف تفریح کا سبب بنتے ہیں بلکہ انہیں رونما ہونے کے بعد بھی یاد کرنے پر بھی چہرے پر بے ساختہ مسکراہٹ آجاتی ہے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ امریکا میں گولف میچ کے دوران پیش کیا، جہاں گالفر نے شارٹ کھیلا تو گیند مداح کی شرٹ میں چلی گئی، گالفر سمیت موقع پر موجود تمام افراد اس دلچسپ صورتحال سے خوب محظوظ ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح کی شرٹ میں گیند جانے کے بعد گالفر نے خود اس سے ملاقات کی اور گیند بطور تحفہ اسے پیش بھی کی۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو کو پی جی ٹور نامی پیج کی جانب سے شیئر کیا گیا، جسے ابھی تک تین ملین صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یہی نہیں ویڈیو کو بیالیس ہزار سے زائد صارفین لائک جبکہ ساڑھے سات ہزار کے قریب ری ٹوئٹ کرچکے ہیں۔

https://twitter.com/PGATOUR/status/1428805751871610881?s=20

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں