تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

اوآئی سی نے افغان فریقین سے بڑا مطالبہ کردیا

جدہ: او آئی سی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی مستقبل کی قیادت جنگ زدہ ملک کو’دہشت گردوں‘کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک پر مشتمل تنظیم کا اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا، اجلاس سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر بلایا گیا تھا۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں تمام افغان فریقوں پرزوردیا گیا کہ وہ اپنے اختلافات کو پُرامن طریقے سے ختم کریں۔

او آئی سی نے افغانستان کی مستقبل کی قیادت سے کہا کہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ اس ملک کو مستقبل میں کبھی جنگ پسندی کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، ساتھ ہی عالمی برادری سے بھی کہا گیا کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار اداکرے۔

پڑوسی ملکوں میں مقیم افغان مہاجرین کوبھی مدد فراہم کی جائے۔

تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹریوسف العثیمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کابل میں برسراقتدار حکومت پر زوردیا کہ وہ افغانستان میں انسانی قانون اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

انھوں نے بھی برسراقتدارحکومت سے کہا کہ وہ ملک میں قومی مصالحت کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان مکالمے کا اہتمام کرے اوربین الاقوامی کنونشنوں اور معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔

ڈاکٹرالعثیمین نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد پیدا ہونے والی انسانی صورت حال کے بارے میں بھی اظہارخیال کیا،انھوں نے عالمی برادری، اوآئی سی کے رکن ممالک اور اسلامی مالیاتی اداروں پر زوردیاکہ وہ فوری طور پر افغانستان کے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد مہیا کرنےکےلیےاقدامات کریں۔

قومی مفاہمت کیلئے اوآئی سی خصوصی وفد جلد افغانستان بھیجے گی۔

Comments

- Advertisement -