جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لاہور میں رکشہ ڈرائیور کی مسافر خاتون اور اس کی بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے مسافر خاتون اور  اس کی بیٹی کو  مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ماں بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ زیادتی کیس کی طرز کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، جہاں رکشہ ڈرائیور نے مسافر خاتون کیساتھ اسکی بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کی ، پولیس کا کہنا ہے کہ وہاڑی کی رہائشی خاتون ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری اور صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ بک کروایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اسکی بیٹی کو گھما پھرا کرایل ڈی اےایوینیولے گیا۔

پولیس نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور نے رات کی تاریکی میں خاتون سے زیادتی کی، تحقیقاتی ٹیمیں موقع سےشواہدجمع کر رہی ہیں اور خاتون کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ماں بیٹی کامیڈیکل کرالیاگیا ہے اور شواہد بھی اکٹھے کرکے زیادتی کا شکار ماں بیٹی کے بیانات بھی قلمبند کرلیےہیں،ملزمان کےقریب پہنچ گئے ہیں، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب ایل ڈی اےایونیومیں ماں بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تھانہ چوہنگ میں وہاڑی کی رہائشی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ رکشہ ڈرائیورکےخلاف درج کیاگیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ خاتون 15سالہ بیٹی کےہمراہ وہاڑی سےلاہورآئی تھی اور وہ رکشہ نمبرایل ای یو4882 میں بہن کےگھرصدربازارجارہی تھی۔

مقدمے میں کہا گیا کہ رکشہ ڈرائیورصدربازارجانےکی بجائےماں بیٹی کوایل ڈی اےایونیولےگیا، رکشہ ڈرائیور اوراس کےساتھی نےماں بیٹی سےباری باری زیادتی کی تاہم شور مچانے پر دونوں رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، دونوں افراد خاتون کا موبائل اور5ہزار روپے بھی لے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی تھانہ چوہنگ کی حدودمیں ماں بیٹی سےمبینہ زیادتی کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی گرفتاری کاحکم دے دیا ہے.

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو48 گھنٹےمیں قانون کی گرفت میں لایا جائے جبکہ آئی جی پنجاب نے بھی ملزمان کوجلدگرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خواتین کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پریقینی بنائی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں