اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی آئی اے نے آج کا کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے آج کیلئے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کردیں، پی آئی اے نے کابل کیلئےآج 3پروازیں چلانے کا پلان ترتیب دیا تھا‌۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے آج کاکابل فلائٹ آپریشن منسوخ کردیا ، ترجمان ایئرلائن نے کہا پی آئی اے نےکابل کیلئےآج 3پروازیں چلانے کاپلان ترتیب دیاتھا تاہم آج کیلئے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔

گذشتہ روز پی آئی اے نے کابل کیلئےخصوصی فلائٹ آپریشن میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 23اگست کےروز3پروازیں کابل روانہ ہوں گی، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 2 بوئنگ 777سے آپریٹ ہوں گے اور ایک ائیربس 320بھی کابل روانہ ہوگا، 3پروازوں سے 600 سے زائد پاکستانیوں و دیگر غیر ملکیوں کو لایا جائے گا۔

پی آئی اے نے وزارت خارجہ کےتوسط سےمزیدپروازوں کی اجازت مانگ لی ، ارشدملک نے کہا پی آئی اے کا کابل میں عملہ فعال ہے، قومی جذبے سے اپنا کام  سرانجام دے رہا۔

سی ای اوپی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اےکاکابل سےغیرملکی شہریوں کےانخلاکاآپریشن جاری ہے ، پوری کوشش ہے جلد سے جلد غیر ملکی شہریوں کا انخلا کیا جاسکے،پی آئی اےکےعملےکوخراج تحسین پیش کرتاہوں،سی ای او ارشد ملک

انھوں نے کہا کہ کابل میں سیکیورٹی اورحکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہے، ہم نےکابل ایئرپورٹ کے رن وےکی صفائی کی ہے، کابل ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے امیگریشن تک کی سہولت نہیں تھی، ہمیں کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی دی جائے تو مزید بہتر کام کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں