تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سعودی حکومت کی رعایت، غیرملکیوں کو مزید مہلت مل گئی!

ریاض: سعودی عرب میں مقامیوں کے نام سے اپنا کاروبار چلانے والے غیرملکیوں کو اصلاح کے لیے مزید 6 ماہ کی مہلت مل گئی تاکہ وہ حکومتی آفر سے فائدہ اٹھا سکیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے انسداد تجارتی پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دی گئی مہلت میں چھ ماہ کی توسیع کردی۔ سعودیوں کے نام سے کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں کو اصلاح کےلیے دی گئی نئی مہلت 16 فروری 2022 کو ختم ہوگی۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ غیرملکی اپنے کاروبار کو قانونی شکل میں لائیں، بصورت دیگر ایکشن لیں گے۔

سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے جو انسداد پردہ پوشی کے لیے قائم ادارے کی نگراں کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ متعدد تارکین وطن نے حکومتی آفر سے فائدہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سالانہ آمدنی 10 ارب ریال سے زائد کمانے والے ادارے بھی قانونی دائرے میں آرہے ہیں۔

اس سے قبل بھی تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے قومی ادارے نے خبردار کیا تھا کہ اصلاح حال جو حکومت کی جانب سے خصوصی ریلیف ہے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا تو غیرملکیوں اور انہیں کاروبار کی سہولت دینے والے سعودیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مملکت میں جو لوگ غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانا چاہتے ہوں وہ اس لنک کے ذریعے اصلاح حال کی درخواستیں پیش کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -