اشتہار

’فواد نے ہمیشہ اپنے بلے سے ناقدین کے منہ بند کروائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم میں گیارہ سال بعد واپس آکر چار سنچریاں بنانے والے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے آفریدی کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد عالم کی بیٹنگ کی تعریف کی۔

بوم بوم آفریدی نے فواد عالم کو دوسروں کے لیے بہترین مثال قرار دیا۔

- Advertisement -

آئی سی سی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے فواد عالم کو ٹیگ کیا اور سنچری کی مبارک باد دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’صبر اور تحمل مزاجی کا سفر فواد عالم نے خوب طے کیا، فواد نے ہمیشہ اپنے بلے سے ناقدین کے منہ بند کروائے۔‘

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’اب اس طویل سفر کے بعد فواد عالم آخرکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور دوسروں کے لیے بہترین مثال ہیں۔‘

واضح رہے کہ فواد عالم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 124 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں