اشتہار

’عمر کے ساتھ گیند سمجھنے کی صلاحیت بھی کم ہوگئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

جمیکا: ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں اننگزمیں ناکام ہونے پر سابق کپتان رمیز راجہ برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے اظہر علی کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اظہر علی نے اتنی کرکٹ کھیل لی لیکن وہ ابھی تک کریز پر توازن برقرار رکھنا نہیں سیکھ سکے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ عمر کے ساتھ ان کی گیند کو سمجھنے کی استعداد بھی کم پڑتی جارہی ہے، انہیں اگلی اننگز میں پاکستان ٹیم کی ضرورت کے مطابق کارکردگی دکھانا ہوگی اور یہی کام اوپنرز کو بھی کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

اظہر علی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہیں چیئرمین پی سی بی بنانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

سابق کپتان رمیز راجہ ان دنوں بحیثیت کمنٹیٹر فرائض انجام دے رہے ہیں اور شائقین کرکٹ بھی ان کی کمںٹری کو پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں