اشتہار

سعودی عرب میں طلبا کیلئے نئے قوائد وضوابط

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کوروناوائرس کے پیش نظر جاری ہونے والے نئے قوائد وضوابط پر وضاحت پیش کی ہے۔

سعودی عرب میں وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے 93 فیصد طلبا نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی ہے، اگر کوئی طالب علم کورونا کا شکار ہوا تو اس پر 10 دن تک تعلیمی ادارے میں داخلے پر پابندی ہوگی، احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے ویکسین لگوانے والے طلبا اسکول آنے لگیں گے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت تعلیم نے آئندہ ہفتے اسکولوں میں طلبا کی واپسی سے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گائیڈ بک جاری کی ہے، وبا کے پیش نظر اسکلوں میں ہونے والی اسمبلی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا طلبا سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے براہ راست کلاس روم کا رخ کریں گے، اسکولوں کے بوفیہ اور کیفے ٹیریاز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طالب علم کلاس رومز میں ہی لنچ کریں گے۔ گائیڈ بک کے تحت والدین بچوں کی صحت حالت پر نظر رکھیں اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں سکولوں کو پہلی فرصت میں مطلع کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں