اشتہار

سفاک باپ نے ماں کی گود سے چھین کر نومولود کو بیچ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جھارکھنڈ: بھارت میں سفاک باپ نے نومولود بیٹی کو ماں کی گود سے چھین کر بیچ دیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں سنگدل باپ نے دوستوں کی دعوت شراب کے لیے ایک ماہ کی بچی کو ماں کی گود سے چھین کر 30 ہزار روپے میں بیچ ڈالا۔

بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں گھر کی بالکونی میں کھڑی تھی جب شوہر نے بچی کو گود سے چھین لیا اور اسے آنے والے جوڑے کے حوالے کردیا۔

- Advertisement -

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے ڈر کی وجہ سے کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا، لڑکی کی والدہ انوسی چٹومبا نے مقامی گاؤں کے کونسل سربراہ کو بتایا جنہوں نے معلومات حاصل کرنے کے بعد پولیس کو آگاہ کیا۔

خاتون کے مطابق شوہر نے بیٹی کو جوڑے کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلے ہی نو بچے ہیں اور وہ اس کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہے، ملزم نے دو شادیاں کررکھی ہیں اس کی پہلی بیوی سے چھ اور دوسری سے تین بچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنے دوستوں سے دعوت کا وعدہ کیا تھا لیکن پیسے نہ ہونے کے سبب وہ دعوت نہیں کرپارہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پڑوس میں رہنے والے ایک شخص کو تیس ہزار روپے میں بیچا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو ماں کے حوالے کردیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں