منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کابل آپریشن، پی آئی اے کے ذریعے کتنے مسافر پاکستان پہنچے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے ڈیڑھ ہزار کے قریب ملکی و غیر ملکی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان پہنچایا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کے کابل کے لئے  خصوصی فلائٹ آپریشن کے دوران 7 خصوصی پروازیں چلائی گئیں، جن کے ذریعے 1ہزار 460 ملکی و غیر ملکی مسافروں کو اسلام آباد پہنچایا گیا۔

ترجمان کے مطابق  پی آئی اے  نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر کابل سے انخلا کے لئے سب سے بڑا آپریشن کیا، جس میں بوئنگ 777 طیارے اور ایئربس 320 کا استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سی ای او پی آئی اے مزید دو پروازوں کے ساتھ کابل روانہ

بین الاقوامی میڈیا اور عالمی  اداروں نے مشکل وقت میں کابل سے مسافروں کے انخلا پر پی آئی اے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے واحد نجی فضائی کمپنی نے جس نے کابل کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں، جس کی بنیاد پر پی آئی اے کا شمار زیادہ مسافروں کے انخلا والی فہرست میں تیسرے نمبر پر کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں