اشتہار

جمیکا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کو جیت کیلیے 6 وکٹیں درکار

اشتہار

حیرت انگیز

کنگسٹن: ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا پاکستان کو جیت کے لیے 6 وکٹیں درکار ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنالیے، کریگ بریتھ ویٹ 30 اور بلیک ووڈ 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 49 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، کریگ بریتھ ویٹ 17 اور الزاری جوزف نے 8 رنز سے اپنی اننگز جاری رکھی تاہم الزاری 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

گزشتہ روز کائل پاویل 23 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے تھے جب کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ کردیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 6،محمد عباس نے 3 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کیں۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 152 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی، عمران بٹ 37 اور عابد علی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اظہر علی نے 22، بابر اعظم 33، حسن علی 17 اور فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنانے کے بعد ڈیکلیئر کردی اور یوں میزبان ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا تھا۔

واضح رہے کہ سیریز میں میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں