اشتہار

فاطمہ بھٹو نے انجلینا جولی کو ’کشمیر‘ اور ’فلسطین‘ یاد دلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے افغانستان پر بولنے پر اداکارہ انجلینا جولی کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین یاد دلادیا۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے انسٹاگرام جوائن کیا جس میں انہوں نے افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے پوسٹ شیئر کی۔

فاطمہ بھٹو نے غیرملکی ستاروں کے اس رویے کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے بی بی سی کی انجلینا جولی کی لگائی گئی خبر کو ری ٹویٹ کیا اور کہا کہ ’کچھ معروف حقوق نسواں اور اداکاراؤں کے مطابق افغانستان پچھلے ہفتے تک جنت تھا۔‘

- Advertisement -

ایک اور ٹویٹ میں فاطمہ نے انجلینا کو افغانستان پر بولنے پر شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’اگلی بار فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بھی آواز بلند کریں۔‘

آخر میں فاطمہ بھٹو نے ایک بار پھر بی بی سی کی تصویر کے ساتھ تمام صارفین سے سوال کیا کہ کیا انجلینا کو کسی نے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں آگاہ کیا ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سے دور رہنے والی انجلینا جولی نے باقاعدہ طور پر انسٹاگرام میں شمولیت اختیار کی، اداکارہ نے اپنےانسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

انجلینا جولی ہالی ووڈ کی سپر اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں