جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اندوہناک سانحہ: دنیا کا تیز ترین رولر کوسٹر بند، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کے صوبے فیوجی یوشیڈا کے پارک میں قائم دنیا کے تیز ترین رولر کوسٹرکو لوگوں کی ہڈیاں ٹوٹنے کے بعد بند کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا تیز ترین رولر کوسٹر جو 172 کلو میٹر فی گھنٹہ (106.9) مائل فی گھنٹہ کی رفتار صرف 1.8 سیکنڈز میں طے کرتا تھا اس کو کئی لوگوں کی ہڈیاں ٹوٹنے کے بعد بند کردیا گیا۔

رولر کوسٹر جاپان کے فیوجی کیو ہائی لینڈ کے پارک میں ہے، اسے ایس اینڈ ایس نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا اور 21 دسمبر 2001 کو اس کے دروازے عوام کے لیے کھول دئیے گئے تھے۔

- Advertisement -

ڈو ڈو نڈپا سے پہلے تیز ترین رفتار کا ریکارڈ سپرمین، دی فرار اور ٹاور آف ٹیرر کے پاس تھا۔

بہت سے لوگوں نے اس پر سواری کا تجربہ کیا اور تھیم پارک کا دورہ کرتے رہے لیکن اسے لوگوں نے خوفناک قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رولر کوسٹر کی سواری کرنے والے کئی افراد کی ہڈیاں ٹوٹنے کے بعد اسے بند کردیا گیا ہے، اب شوقین افراد رولر کوسٹر پر سواری نہیں کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2020 میں چھ افراد کی ہڈیاں ٹوٹی تھیں، یہ رپورٹیں شائقین اور مینوفیکچررز کے لیے ایک جھٹکے کے طور پر سامنے آئیں کیونکہ ڈو ڈونڈپا نے پچھلے 20 سالوں میں صرف ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔

2020 دسمبر سے پہلے کا واحد واقعہ جس نے خدشات پیدا کیے 15 مئی 2007 کو ہوا، جب ایک 37 سالہ شخص رولر کوسٹر کے اگلے حصے پر دائیں گھٹنے سے ٹکرانے کے بعد معمولی زخمی ہوا۔

تاہم ، حالیہ معاملات کہیں زیادہ سنگین ہیں اور رولر کوسٹر اور تھیم پارک کے ماہرین کو پریشان کر دیا، زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سواری کے ساتھ کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں ملا۔

اب سانسی ٹیکنالوجیز نے تمام زخمی سواروں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے کی وجہ ابھی تک نامعلوم ہے، نیہون یونیورسٹی کے آرکیٹیکچر پروفیسر نویا میاساتو ، جو رولر کوسٹر ڈیزائن میں مہارت رکھتے ہیں ، نے وائس کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ چوٹیں ممکنہ طور پر تیز رفتار ہونے کا نتیجہ ہوسکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں