تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

چکن فرائی نہ بنانے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

بنگلورو: بھارت میں 30 سالہ تاجر نے چکن فرائی نہ بنانے پر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بنگلورو میں ملزم مبارک پاشا نے اس وقت پکڑا گیا جب بیوی 28 سالہ شیریں بانو کے والدین نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کی بیٹی 18 اگست کی رات سے لاپتا ہے۔

شکایت درج کرنے کے بعد پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کی اور خاندان سے پوچھ گچھ بھی کی لیکن جب شوہر نے پولیس والوں سے بات کرنے سے گریز کرنا شروع کیا تو انہوں اس پر شک ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاشا اپنے وکیل کے ساتھ تھانے گیا اور اعتراف کیا کہ اس نے بانو کو قتل کرکے اس کی لاش کو جھیل میں پھینک دیا تھا۔

مقتولہ تین بچوں کی ماں تھیں اور گھریلو خاتون تھیں جبکہ ملزم ایک تاجر ہے۔

ملزم نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ اس نے اہلیہ کو 18 اگست کی رات چکن فرائی پکانے کو کہا لیکن جب وہ گھر پہنچا تو وہاں چکن فرائی نہیں تھی۔

ملزم کے مطابق بیوی نے غصے میں جواب دیا تھا جس پر میں طیش میں آگیا اور ڈنڈا اس کے سر پر دے مارا، واقعے کے وقت بچے سو رہے تھے۔

پولیس کو ملزم نے بتایا کہ آدھی رات کو میں نے لاش کو بیگ میں رکھ کر موٹر سائیکل پر رکھا اور جھیل میں جاکر پھینک دیا، خاتون کی لاش تاحال برآمد نہیں ہوسکی۔

Comments

- Advertisement -