اشتہار

ایک موبائل فون دوسرے چارجر سے لگانے کی غلطی ہر گز نہ کریں!!

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر لوگ ایک موبائل فون کو دوسرے موبائل فون کے چارجر سے لگا کر چارج کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن اس کا نقصان جان کر آپ لوگ بھی حیران رہ جائیں گے۔

اسمارٹ فون میں اگر دوسرا چارجر لگالیں تو اس سے آپ کے اپنے موبائل فون کی چارجنگ پن لوز ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے موبائل میں چارجنگ ہونا بند ہوجاتی ہے۔

دوسرے کا چارجر زیادہ ہائی پاور کا ہو اور آپ کا کم ایمپیئر کا تو اس سے موبائل کی بیٹری بھی خراب ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

موبائل فونز کا اپنا چارجر چھوٹے یا ہلکے بجلی کے جھٹکوں سے اس کو محفوظ رکھتا ہے لیکن جب آپ کوئی دوسرا چارجر لگائیں گے تو وہ آپ کے موبائل فون کو محفوظ نہیں بنا پاتا اور یہی وجہ ہے کہ آپ کا فون جلدی خراب ہوجاتا ہے۔

دوسرے کا چارجر لگانے سے موبائل کی بیٹری جلدی اور تیزی سے گرتی ہے اور وہی موبائل جو چار گھنٹے آسانی سے چل جاتا ہے وہی پھر ایک سے دو گھنٹے میں بیٹری ختم کردیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں