جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کرونا ویکسینیشن: سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب نے چینی ویکسین سائینو ویک اور سائینو فارم کی ڈوز لگانے والوں کو ریاست میں داخلے کی اجازت دے دی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی جانب سے چینی کمپنی کی تیار کردہ سائینو ویک اور سائنو فارم ویکسین کی منظوری دے دی۔

سعودی حکومت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین سائینو ویک اور سائینو فارم لگانے والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی لیکن بیرون ملک جانے والوں کو منظور شدہ چینی ویکسین کا بوسٹر لگانا ہوگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت صحت نے فائزر، ماڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور ایسٹرازینیکا کی منظوری دی تھی۔

وزارت صحت کے مطابق منگل کو مملکت میں 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، مجموعی کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 42 ہزار 707 ہے،
فعال کیسز کی تعداد چار ہزار 377 ہے جبکہ تشویشناک کیسز کی تعداد ایک ہزار 108 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں