لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سروسز اورجناح اسپتال میں جدید ایمرجنسی ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ایمرجنسی ٹاور عالمی معیار کے ہونے چاہییں۔
تفصیلات کے مطاب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں معیاری علاج کی فراہمی کے لیےایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے سروسز اورجناح اسپتال میں جدید ایمرجنسی ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب نےاسپتالوں میں اسٹیٹ آف آرٹ ایمرجنسی ٹاوربنانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا دونوں منصوبوں کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے، منصوبوں سے متعلقہ امور فی الفور نمٹائے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ منصوبوں کے حوالے سےٹائم لائن طے کر کے مزید اقدامات کیےجائیں، سروسز او رجناح اسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاورعالمی معیارکےہونے چاہییں، دونوں منصوبے کم سے کم مدت میں مکمل کیے جائیں ، ایمرجنسی ٹاورزسےعلاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملیں گی۔
عثمان بزدار نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی اقدام ہے، تاریخ میں ہیلتھ کیئر کے حوالے سے ایسا پروگرام کسی حکومت نے نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج سے علاج کی سہولتیں بالکل مفت میسر آئیں گی، ماضی میں ہیلتھ کیئر کے حوالے سے دور دراز علاقوں کو یکسر نظر انداز کیاگیا، ہماری حکومت پسماندہ علاقوں میں جدید اسپتال قائم کررہی ہے، عوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے۔