اشتہار

سیلاب کی لائیو ویڈیو دکھانے والی خاتون خود موت کے منہ میں چلی گئی! ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سیلاب کے باعث تباہی کے مناظر لائیو ویڈیو کے ذریعے دکھانے والی خاتون خود سیلاب کی نذر ہوگئیں، مرنے سے قبل خاتون کے آخری الفاظ بھی فیس بک لائیو ویڈیو میں ریکارڈ ہوگئے۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ امریکی ریاست ٹیننسی میں پیش آیا جہاں چوبیس گھنٹے تک 17 انچ بارش ہوئی جو سیلاب کا باعث بنی، لنڈا المونڈ نامی خاتون اپنے بچے کے ہمراہ چھت پر کھڑی ہوئی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ (لائیو ویڈیو) کررہی تھی۔

ویڈیو بناتے ہوئے خاتون کہہ رہی تھی کہ ’او میرے خدا، یہ بہت خوفناک ہے‘ اور یہی خاتون کے آخری الفاظ بن گئے۔

- Advertisement -

ویڈیو بنانے کے دوران چھت گرگئی جس کے باعث چھت پر کھڑی خاتون لنڈا اپنے بیٹے ٹومی کے ہمراہ سیلاب میں بہہ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹومی کو تو بچالیا گیا تاہم خاتون کو نہیں بچایا جاسکا اور وہ سیلاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیننسی میں 24 گھنٹے مسلسل ہونے والی بارش کے باعث جو سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اس میں ڈوب کر اب تک 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ دس افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں