اشتہار

کابل ایئر پورٹ، نیا حفاظتی ہدایت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا: کابل ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک سروس سے متعلق پائلٹس کے لیے نیا سیفٹی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری سیفٹی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر فلائٹس کی پیشگی اجازت نہ دیے جانے پر پائلٹس کی جانب سے خدمات نہیں دی جائیں گی۔

سیفٹی بلیٹن کے مطابق کابل میں فلائٹس کی پیشگی اجازت کی نگرانی فوجی ادارے کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ایئر لائنز کو پیشگی اجازت کے پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔

- Advertisement -

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پیشگی اجازت نہ دینے پر کابل ایئر پورٹ پر خدمات نہیں دی جائیں گی، پیشگی اجازت کی وجہ کابل ایئر پورٹ پر جہازوں کی محدود پارکنگ ہے۔

سیفٹی بلیٹن کے مطابق بین الاقوامی سی اے اے کو پہلے مشاورتی سروسز قائم کرنے کا بتایا گیا تھا، اکاؤ کو مطلع کیاگیا تھا کہ ملٹری مشاورتی سروس قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس سروس کے ذریعے سول ملٹری ایئر ٹریفک کے بہاؤ میں مدد مل سکے گی، اور سروس کے قیام کی اطلاع کنٹیجنسی کوآرڈینیشن ٹیم بلیٹن دے گی، تاہم بین الاقوامی سول ایوی ایشن کو اب تک تازہ تفصیلات نہیں دی گئیں۔

سیفٹی بلیٹن کے مطابق کابل فلائٹ انفارمیشن میں دن رات میں کچھ پروازیں دیکھی گئیں، زیادہ پروازیں فوجی طیاروں کی تھیں، کچھ سول طیاروں کی بھی تھیں، تاہم بین الاقوامی سی اے اے کے پاس پروازوں کے مقصد کی معلومات نہیں، اکاؤ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ پروازیں انخلا کے لیے ہو سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں