جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

"اوپنرز کی کارکردگی ویسی نہیں رہی جیسی درکارتھی”

اشتہار

حیرت انگیز

جمیکا: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی اوپنرز کی کارکردگی سے نالاں ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمیکا سے ورچوئل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز آسان نہیں تھی، بلے بازوں کو دشواری پیش آئی۔

ٹیم کی اوپننگ سے متعلق کپتان بابراعظم نے کہا کہ اوپنرز کی کارکردگی ویسی نہیں رہی، جیسی درکار تھی، عمران بٹ سے بیٹنگ اچھی نہیں ہوئی، مگر فیلڈنگ میں انہوں نے اپنا حصہ ڈالا۔

- Advertisement -

جمیکا ٹیسٹ میں فتح سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اچھی برتری ملی،جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کامیابی سیمٹی، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلا ٹیسٹ میچ ہارے تو بہت دکھ ہوا، لیکن سوچ بچار کی کہ کیسے جیتنا ہے؟، پلان ترتیب دیا اور فتح حاصل کی۔

بابر اعظم نے کہا کہ میری اور فواد عالم کی بیٹنگ سے اننگز کو استحکام ملا، شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بولنگ سے حریف کو دباﺅ کا شکار کیا، شاہین شاہ آفریدی اور کنڈیشنز سازگار نہ ہونے کے باوجود نعمان علی کی بولنگ مثبت پہلو تھے۔

کپتانی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دو سالہ کپتانی میں بہت کچھ سیکھا، ابھی بھی سیکھنے کا عمل جاری ہے، آگے مزید بہتر کرونگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں