جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

‏’پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

طالبان نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کےخلاف ‏اپنی سر زمین استعمال نہیں ہونےدیں گے۔

اے آر وائی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ‏پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے،ہماری کئی چیزیں مشترک ہیں بھارت سمیت کسی ملک کوداخلی ‏پالیسی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے داعش ختم ہوچکی ہےاس کا وجود اب افغانستان ‏میں نہیں رہا مجھے نہیں لگتااب پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے کسی تنظیم نے ‏افغانستان سے پاکستان میں گڑبڑکی کوشش کی توروکیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سویت دور سے پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کیا جاتا رہا پاکستان ‏افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا طالبان کاکابل فتح کرنےمیں پاکستان کاکوئی کردار نہیں ‏کابل اپنےزور بازو سےفتح کیا،پاکستان کا کوئی کردارنہیں پاکستان سےتعلقات کی بنیاد پروپیگنڈے ‏پر نہیں حقائق پرہوگی پاکستان سےدوستانہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کےخواہشمندہیں۔


ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی لاکھوں کی تعدادمیں افغان مہاجرین رہائش پذیرہیں ‏پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈ میں آسانیاں پیداکریں گے پاکستان سےکاروبارکرنےوالوں کوسہولتیں فراہم ‏کریں گے پاکستان نےتورخم سرحد پر پاسپورٹ اورویزہ لازمی قراردیاہے پاسپورٹ اورویزہ لازمی قرار ‏دینے کی وجہ سےافغان شہریوں کو مشکلات ہیں پاکستان چمن اورتورخم سرحدپرپاکستان آسانیاں ‏پیدا کرے، ہم بھی کریں گے سرحدپرآسانیاں دونوں ممالک کے امن اورمعیشت کےمفادمیں ہے ٹیکس ‏میں مزیدکمی کریں گےتاکہ تجارت کوفروغ ملے۔

- Advertisement -

امریکی انخلا سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سازی امریکی انخلاسےپہلےہی مکمل ‏کرلی جائےگی امریکی انخلاکی تاریخ 31اگست سےآگےنہیں بڑھائی جائےگی امریکا کو چاہئے اپنا ‏انخلا 31 اگست کے وعدے کے مطابق کرے ہماراتجربہ اورقوت پہلےسےزیادہ ہوگئی ہے۔

بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خودادرایت دینا ہو گا

ترجمان نے واضح کیا کہ افغانستان میں ہمارےحمایتی پہلےسےزیادہ مضبوط ہیں کابل میں تمام ‏سفارتخانےکھلےہیں اور اپناکام کر رہے ہیں دنیاسےاصولوں کی بنیاد پر رابطے بڑھانا چاہتےہیں یہ ‏مناسب نہیں ہوگاعالمی دنیاہمیں تسلیم نہ کرے عالمی دنیاافغان عوام کی خواہش کی قدرکر ہمیں ‏بڑی تعداد میں اٖفغانوں کی حمایت حاصل ہے۔

کشمیر سے متعلق ترجمان طالبان نے دوٹوک کہا کہ مقبوضہ کشمیرپربھارت کواپنارویہ مثبت کرنا ‏چاہئے بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خودادرایت دینا ہو گا افغانستان کےعوام کشمیریوں کے ‏شانہ بشانہ کھڑےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں