اشتہار

ریسلنگ کے "دیو” نے اپنا وزن ناقابل یقین حد تک کم کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلیو ڈبلیو ای کے شہرہ آفاق ریسلر بگ شو (پال رائٹ) نے اپنا وزن ناقابلِ یقین حد تک کم کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

دنیائے ریسلنگ میں اپنی ہیت سے مخالفین پر رعب جمانے والے بگ شو کی جسمانی ساخت میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے، اطلاعات ہیں کہ وہ ایک سو تیس پونڈ وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے باعث ان کا جسم پہلے سے بہت اچھا دکھائی دے رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں بگ شو کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا وزن تین سو ستر پونڈ تک کم کرلیا تھا جبکہ اس وقت چار سو پونڈ کے آس پاس وزن ہے۔خیال رہے کہ بگ شو کا وزن پانچ سو پونڈ تک کا تھا، اور انھوں نے یہاں سے وزن کم کرنا شروع کیا تھا۔

- Advertisement -

پال وائٹ (بگ شو) نے پیشہ ورانہ ریسلنگ کا آغاز انیس سو ننانوے میں کیا تھا، ریسلنگ کے دنیا میں انہیں "دیو” کے نام سے جانا جاتا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد ٹورنامنٹ اپنے نام کئے، بگ شو اب ریسلنگ کی دنیا کو خیر باد کہہ چکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں