ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پنج شیر تنازع، طالبان معاملہ پُرامن حل کرنے کے خواہش، جنگجوؤں کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان طالبان اور پنج شیر کے جنگجوؤں کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں،  طالبان قیادت نے ایک بار پھر جنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان کے علاقے پنج شیر میں شمالی اتحاد کے جنگجوؤں اور طالبان نے ایک دوسرے کے خلاف مورچے سنبھال لیے ہیں جبکہ دوسری طرف طالبان وفد اور جنگجوؤں کے سربراہ احمد مسعود کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان اب تک مذاکرات کے دو دور ہوئے جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔

- Advertisement -

افغان طالبان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان کے کسی بھی حصے میں خون خرابہ نہیں چاہتے اور معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

دوسری جانب پنج شیر کے رہنما احمد مسعود نے ہتھیار ڈالنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہتھیار ڈالنےکا لفظ میری لغت میں نہیں ہے‘۔

انہوں نے عالمی رہنماؤں اور بالخصوص فرانسیسی صدر سے ہتھیار نہ دینے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کابل پرقبضے سے پہلے سے ہتھیار مانگ رہا تھا مگر کسی نے ہماری مدد نہیں کی اور صورت حال یہاں تک پہنچ گئی، آج یہی جدید ہتھیار اور جنگی ساز و سامان طالبان کے ہاتھوں میں ہے‘۔

احمد مسعود نے کہا کہ ’عالمی رہنماؤں نے ہتھیار فراہم نہ کر کے تاریخی غلطی کی، جسے میں کبھی نہیں بھول سکوں گا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں