14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کابل ایئرپورٹ: خطرے کی گھنٹی بج گئی!

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کابل ایئرپورٹ پر حملوں سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ہائی الرٹ میں امریکی شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کے مخصوص حصوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ شہری کابل ایئرپورٹ کے مشرقی، شمالی اور ایبی دروازے فوراً چھوڑ دیں، ایئرپورٹ پر داعش کے حملے کا خطرہ ہے۔

- Advertisement -

الرٹ میں منتبہ کیا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے ہدایات کے تحت شہری کابل ایئرپورٹ نہ جائیں، برطانیہ اور آسڑیلیا کی بھی شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی الرٹ کے باوجود کابل ائیرپورٹ پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کابل ائیرپورٹ پر امریکی پاسپورٹ اور ویزا رکھنے والے 1500 افراد پہنچ گئے۔

کابل ایئر پورٹ، نیا حفاظتی ہدایت نامہ جاری

قبل ازیں کابل ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک سروس سے متعلق پائلٹس کے لیے نیا سیفٹی ہدایت نامہ جاری کیا گیا۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری سیفٹی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر فلائٹس کی پیشگی اجازت نہ دیے جانے پر پائلٹس کی جانب سے خدمات نہیں دی جائیں گی۔

سیفٹی بلیٹن کے مطابق کابل میں فلائٹس کی پیشگی اجازت کی نگرانی فوجی ادارے کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ایئر لائنز کو پیشگی اجازت کے پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں