جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کابل سے غیرملکیوں کا انخلا ، دنیا کی مدد کے حوالے سے پاکستان سرفہرست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابل سے غیرملکیوں کے انخلا کیلئے جاری آپریشن پر مختلف ممالک نے اظہار تشکر کیا، 15 سے 24 اگست تک کابل سے 24 فلائٹس میں 1335غیرملکی مسافراسلام آباد آئے۔

تفصیلات کے مطابق کابل سے غیرملکیوں کے انخلا میں دنیا کی مدد کے حوالے سے پاکستان سرفہرست ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرجاری آپریشن پر مختلف ممالک نے اظہار تشکر کیا۔

15سے24 اگست تک کابل سے24 فلائٹس میں 1335غیرملکی مسافراسلام آبادآئے ، جس میں بیلجیئم 15،ڈنمارک کے43،کینیڈاکے14،ہالینڈ کے40باشندوں کو کابل سے لایا گیا جبکہ ترکی کے 42، برطانیہ کے2، امریکا کے11 شہریوں نے انخلا کیلئے پاکستان سے مدد لی۔

- Advertisement -

پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3اہلکاروں کے کابل سے انخلا میں مدد فراہم کی جبکہ بلغاریہ،فرانس،جرمنی،یونان،انڈونیشیا،اٹلی ، جاپان،فلپائن،جنوبی افریقہ کےشہریوں کو بھی انخلا کیلئے سہولت دی گئی۔

پاکستان آنے والے غیرملکیوں میں 874افغان شہری بھی شامل ہیں ، مجموعی طور پر30سے زائد ممالک کے شہریوں نےپاکستانی پیشکش سے فائدہ اٹھایا جبکہ اس دوران اسلام آباد سے کابل کیلئے32 پروازوں کے ذریعے 521مسافر افغانستان گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں