اشتہار

ٹک ٹاک صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کے قریب

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کی سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے صحافی کے مطابق ٹک ٹاک نے ویڈیو کے دورانیے کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کو تمام صارفین جلد استعمال کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ویڈیو کا دورانیہ10 منٹ تک کا کردیا جائے گا، کمپنی نے اس فیچر کا تجربہ شروع کردیا ہے، جسے مخصوص صارفین استعمال کررہے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ ٹک ٹاک نے گزشتہ برس دسمبر میں ویڈیو کا دورانیہ دو سے تین منٹ تک بڑھا دیا تھا، اس کے بعد ویڈیو کے دوراینے کو مزید بڑھایا گیا، اسی لیے چند  مخصوص صارفین کو رواں سال جولائی کے بعد  پانچ منٹ تک کے دورانیے کی ویڈیو شیئر کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوئی۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال اس فیچر کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی اسے متعارف کرانے کی تاریخ کا کوئی حتمی اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوائل میں ٹک ٹاک پر صرف تیس سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرنے کی سہولت تھی، اسی وجہ سے ٹک ٹاک نے بہت کم عرصے میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں